Subscribe Us

Eid al-Adha

  بکرا عید کے  موقع  پر قربانی کرنا  سنت ابراہیمی  ادا کرنے  ان کی یاد تازہ کرنے  اور اللہ کی راہ میں اپنی ہر دل عزیز  چیز  کو نثار کرنا  ہے
 لیکن اس  مہنگائی کے دور میں متوسط طبقے کے لیے  نہ صرف مشکل  بلکہ  ناممکن ہوتا جا رہا ہے 
جانوروں کی بڑھتی ہوئی
 قیمت  سن کر عوام ٹھنڈی آہ بھرتے ہیں اورحسرت بھری نظروں سے جانوروں کو دیکھ کر منڈی سے لوٹ جاتے ہیں
امیر طبقے کے لئے قربانی نمود و نمائش اور شو  بازی سے زیادہ کچھ نہیں 
قربانی کا گوشت سال بھر کے لیے   فریج میں بھر لیا جاتا ہے  جو کہ مضر صحت ہے
اگر گوشت کا کچھ حصہ غریبوں اور مسکینوں میں بانٹ دیا جائے تو ان کا بھی کچھ بھلا ہو جائے
قربانی کی بڑی فضیلت ہے

  کہ جانوروں کی کھال پر موجود بال کے برابر نیکی کا ثواب حاصل ہوتا ہے یہ  نیکیوں میں اضافہ کے لئے بہترین ہے    اس نفسا نفسی کے دور میں نیکی کرنا اور برقرار رکھنا   کتنا مشکل ہے کیونکہ انسان شیطان کے شکنجے میں جکڑا ہوا ہے اور ہر وقت ایمان  جانے کا خطرہ رہتا ہے  وہاں اتنی ساری   نیکیوں کا موقع ملنا باعث رحمت ہے  اور اللہ سب کو قربانی کرنے کی توفیق عطا فرمائے  اللہ سب کو نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

Post a Comment

0 Comments